وہ اکثر مجھ سے کہتی تھی
وفا ہے ذات عورت کی
مگر جو مرد ہوتے ہیں
بہت بے درد ہوتے ہیں
کسی بھنورے کی صورت
گل کی خوشبو لوٹ لیتے ہیں
سنو!!!!
تم کو قسم میری
روایت کو توڑ دینا تم
نہ تنہا چھوڑ کے جانا
نہ ہی دل توڑ کے جانا
مگر پھر یوں ہوا
مجھے انجان رستے پر
اکیلا چھوڑ کر اس نے
میرا دل توڑ کر اس نے
محبت چھوڑ دی اس نے
وفاہے ذات عورت کی
روایت توڑ دی اس نے
یہ حضور کی ذاتی رائے ہے یا تجربہ بھی ہے لگتا تو ہے کہ کافی تجربہ ہے۔۔
ReplyDeleteجناب ویسے تجربہ تو کافی ہے آپ کا۔۔۔۔تحریر سے تو یہی گُمان ہوتا ہے۔۔
ReplyDeleteبہت خوب
ReplyDeleteبہت شکریہ احباب کی توجہ اور پذیرائی کا
ReplyDeleteشکریہ ملک صاحب
شکریہ زبیر بھائی
AP NY LIKHA BHT ACHA HY MGR TAALI DONU HATH SE BJHTI HY 1 SE NI
ReplyDelete