Wednesday, 2 October 2013

لڑکیاں بے وفا ہوتی ہیں

وہ اکثر مجھ سے کہتی تھی

وفا ہے ذات عورت کی

مگر جو مرد ہوتے ہیں

بہت بے درد ہوتے ہیں

کسی بھنورے کی صورت

گل کی خوشبو لوٹ لیتے ہیں

سنو!!!!

تم کو قسم میری

روایت کو توڑ دینا تم

نہ تنہا چھوڑ کے جانا

نہ ہی دل توڑ کے جانا


مگر پھر یوں ہوا


مجھے انجان رستے پر

اکیلا چھوڑ کر اس نے

میرا دل توڑ کر اس نے

محبت چھوڑ دی اس نے

وفاہے ذات عورت کی

روایت توڑ دی اس نے


5 comments:

  1. یہ حضور کی ذاتی رائے ہے یا تجربہ بھی ہے لگتا تو ہے کہ کافی تجربہ ہے۔۔

    ReplyDelete
  2. جناب ویسے تجربہ تو کافی ہے آپ کا۔۔۔۔تحریر سے تو یہی گُمان ہوتا ہے۔۔

    ReplyDelete
  3. بہت شکریہ احباب کی توجہ اور پذیرائی کا
    شکریہ ملک صاحب
    شکریہ زبیر بھائی

    ReplyDelete
  4. AP NY LIKHA BHT ACHA HY MGR TAALI DONU HATH SE BJHTI HY 1 SE NI

    ReplyDelete

آپ کی قیمتی آرا کا منتظر
فدوی چھوٹا غالب