Pak Urdu Installer

Wednesday, 28 May 2014

بچھڑا کچھ اس ادا سے۔۔۔۔۔(وفات)۔۔۔(5)۔

6 آرا
گزشتہ سے پیوستہ ظہر کا وقت  ہو چکا تھا ۔  کچھ نماز کے بہانے کھسک گئے  اور کوئی کسی بہانے ۔   مہمانوں کی آمد  ہنوز جاری تھی ۔   لیکن   گھر کی  خواتین کے  علاوہ کسی کو    اندر آنے کی اجازت نہیں تھی۔ اور جو بھی اندر آتے انہیں   ایک منٹ سے زیادہ میں بیٹھنے نہیں دے رہا تھا ۔ اسی وجہ سے اس دن  کئی خواتین اور کئی حضرات  مجھ سے اچھے خاصے    ناراض ہو گئے (اپنے دل میں) منہ سے کہنے کی کسی کو جرات نہ ہوئی۔اماں باہر خواتین...

بچھڑا کچھ اس ادا سے۔۔۔۔۔(4)۔

2 آرا
گزشتہ سے پیوستہ اس  کے بعد بھائی  سے پوچھا کہ قبر کی تعمیر  کا کام   چل رہا ہے ۔۔۔؟؟؟ مزدوروں  اور  مستری  صاحب  کو کھانا کھلا دیا گیا ہے۔۔۔؟؟ بھائی  نے بتایا کہ  جی انہیں ناشتا  بھی کروا دیا گیا ہے ۔ اور انہوں نے چائے کی فرمائش کی تھی ۔  شہر سے ایک بندہ تھرموس  میں ان کیلئے چائے بھی بنوا لایا ہے ۔ یہ سن کر اطمینان  کا اظہار فرمایا اور  دوپہر کے کھانے کیلئے تاکید کی  کہ اچھا  کھانا کھلایا جائے مزدوروں کو۔ بھائی...

Monday, 26 May 2014

ایک تھے مرزا جی۔۔۔۔۔۔

10 آرا
بندہ جائے  تو جائے کہاں ۔۔۔۔؟؟؟؟ ذرا سی وضاحت سے لکھ دوں  تو  یار لوگ کہتے ہیں  :۔ "اپنی معلومات  کا رعب جھاڑ رہا ہے دیکھو۔"  اجمالی اجمالی  لکھوں توکچھ  دل جلے کہتے ہیں:۔"اردو کی ایک کتاب کیا  پڑھ لی خود کو  علامہ ہی  سمجھنے لگے ہیں"۔  مثال کے طور پر  اگر میں کہوں کہ :۔ "ایک  تھے  مرزا جی۔۔۔۔" تو کسے سمجھ آئی ؟؟؟  کون تھے مرزا جی۔۔۔؟ دیکھئے  ذرا جتنے منہ  اتنی باتیں۔۔۔۔۔ ایک یہ صاحب ہیں۔۔۔بے شک الف بے...

Wednesday, 21 May 2014

بچھڑا کچھ اس ادا سے۔۔۔۔۔(3)۔

4 آرا
(گزشتہ سے پیوستہ) ہمیشہ  کی طرح دن طلوع ہوا ۔ بدھ کا دن تھا ۔  11  جمادی الاول اور 12 مارچ 2014  تاریخ تھی۔  صبح  بھائی  آئے تو  ان سے پوچھا  آج کیا دن ہے؟ انہوں نے جواب دیا آج بدھ ہے۔ اطمینان سے بولے :۔"الحمد اللہ  اج میڈے ڈُکھ مُک گئے"(الحمد اللہ آج میرے دکھ ختم ہو گئے) اتنے  اشارے ہمارے لیے کافی تھے ۔ آج کے دن اہتمام یہ تھا  کہ انہوں نے روک دیا کہ کوئی میری  چارپائی پہ نہ بیٹھے ۔ اور کوئی دروازے کے سامنے  بھی کھڑا...

Wednesday, 14 May 2014

بچھڑا کچھ اس ادا سے۔۔۔۔۔(2)۔

6 آرا
(گزشتہ سے پیوستہ) حالت جوں جوں خراب سے خراب تر ہوتی چلی گئی۔لیکن شاید انہیں  جس تاریخ کا انتظار تھا وہ ابھی دور تھی۔ حالت یہاں تک آ پہنچی  کہ  ایک  کھجور  اگر کھلا دی تو  قے ہوتی اور وہ باہر آ جاتی ۔قبر کی تعمیر  جو کہ اس لیے ملتوی ہو رہی تھی کہ  میری طبیعت  سنبھلی تو خود اپنے سامنے تعمیر کرواؤں  گا۔  اس کیلئے بڑے بھائی کو ہدایات دے دیں  اور  کہا  کہ اب مزید دیر نہ کی جائے ۔قبر کیلئے  اینٹیں  ذاتی ملکیتی  زمین...

Monday, 12 May 2014

بچھڑا کچھ اس ادا سے۔۔۔۔۔(1)۔

13 آرا
مجلسِ  نبوی  میں حضرت سیدنا  ابوبکر صدیق  رضی اللہ  تعالی  عنہ ،  حضرت  سیدنا عمر  فاروق  رضی اللہ  تعالی  عنہ ، حضرت  سیدنا  علی  المرتضی  کرم اللہ  وجہ  الکریم ، حضرت  عبدالرحمن  بن عوف  اور  حضرت عبداللہ  بن مسعود رضی اللہ  تعالی  عنہ جیسے  جلیل القدر  صحابہ  کرام  اور  اکابر  حاضر  ہیں ۔ چشم ِ فلک  نے  نہ تو کبھی ایسا  میر...

Tuesday, 6 May 2014

الف نون 4 (حصہ دوم)۔

0 آرا
زرینہ کی رخصتی کے ساتھ  ہی کمرے میں جیسے بھونچال آ گیا ۔  الف  کا ہاتھ  ناشتے  میں آئے  مالِ غنیمت  پر حملہ آور ہونے  ہی  لگا کہ  ایک  تکیہ غوری میزائل  کی طرح پیچھے سے سر سے آن ٹکرایا۔ اور  ساتھ  ہی نون گرجتا چنگھاڑتا ہوا غریب پہ  چھا جانے والی  نحوست  کی طرح الف پر ٹوٹ پڑا ۔  زبان اور ہاتھوں  کے اندھا دھند اور بے دریغ استعمال  کے ذریعے  نون نے الف  کو سوچنے ، سمجھنے  اور  کچھ...

کرم فرما