Pak Urdu Installer

Friday, 28 November 2014

بچھڑا کچھ اس ادا سے۔۔۔ (جنازہ) ۔(9)۔

2 آرا
سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا، جب لاد چلے گا بنجارہ ۔71  سال  پہلے جو جسم اس دنیا میں آیا تھا ،  آج  وہ  اس دنیا سے جا رہا تھا۔  71  سال کا  یہ عرصہ  بہت ہنگامہ خیز گزرا۔ بچپن  اور جوانی کا ابتدائی  حصہ  آبائی گاؤں  کوٹ والا میں گزرا ۔ اس کے بعد  دادا جی  اپنی اولاد کو  ادھر لے آئے اور اپنی زمینوں  پر ہی گھر بنا لیا۔  تقریباً ایک ایکڑ  کے رقبے پر  ہمارا سادہ سا دیہاتی طرز کا گھر  پھیلا ہوا تھا۔...

Monday, 24 November 2014

بچھڑا کچھ اس ادا سے۔۔۔۔ (8)۔

2 آرا
سات بجے  بجلی  آئی  تو  صحن میں بڑے بھائی نے چھڑکاؤکر دیا۔  باہر  شامیانے  اور دریاں  آ چکی تھیں۔ وہ  اندر لگوا دئیے اور دریاں خود بچھاتے رہے ۔  اس کے بعد  اباجی    کو  باہر صحن میں  لایا گیا۔  اماں جی نے کہا  کہ   14  مرتبہ سورۃ  بقرہ  کی  تلاوت کرنی  ہے۔ مدرسے سے حفاظ بلا لیتے  ، میں نے کہا  ابا جی نے ہمیں کیا اس لیے پڑھایا تھا  کہ جب وقت آئے تو ہم ان کیلئے  اتنی...

Friday, 21 November 2014

بچھڑا کچھ اس ادا سے۔۔۔۔ (7)۔

6 آرا
ظلمت کدے میں میرے شب غم کا جوش ہے آدھی رات  ہوتے ہوتے  میں نے کمرہ خواتین سے خالی  کرا لیا کہ اب ہم خود تلاوت کریں گے۔اماں  نے کہا  بھی کہ بیٹا  دو  دن اور دو راتوں سے مسلسل  جا گ رہے ہو۔  تھوڑا سا آرام کر لو ، کیونکہ کل سے  قل خوانی تک  سب انتظامات آپ نے ہی  تو سنبھالنے ہیں۔  لیکن میں نے کہاکہ اماں  قرآن مجید  ساری اولاد کو ابا  جی نے  خود  پڑھایا تھا۔  اب اتنا تو ان کا  حق بنتا ہے کہ  ہم...

Monday, 17 November 2014

بچھڑا کچھ اس ادا سے ۔۔۔ (6)

2 آرا
جو آتا  ہے وہ جاتا ہے دنیا  آنی جانی ہے فقط ایک  کہانی ہے جانے  والے  کو  کوئی کب روک سکا ہے ۔ وعدہ  پورا ہوا اور کم و بیش  71  سال  اس  دار ِ فانی میں گزار کر  ابا  جی  بھی    دارالقرار  کو چلے گئے ۔ میں کمرے  سے نکلا تو  دیکھا کہ رات کا ندھیرا  پھیل رہا تھا ،  اور  ایسا  ہی اندھیرا  ہم سب پسماندگان  کی   زندگی میں بھی پھیل چکا تھا۔سرائیکی محاورہ "کنڈ خالی تھی...

کرم فرما