Pak Urdu Installer

Monday, 8 April 2013

ڈبویا مجھ کو ہونے نے (قسط اول) ۔

7 آرا
 آسماں سے اتارا گیا پاکستان میں فی کس آمدنی یا  زرِ مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو یا نہ ہو,  آبادی میں اضافہ تو پہلے دن سے ہو رہا ہے اور حالات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کہاجا سکتا ہے کہ ہوتا رہے گا۔اس لیے پاکستان کے ایک دور افتادہ ضلع کے دور افتادہ گاؤں میں ہونے والی , جوگی کی پیدائش کو بھی کوئی انہونا واقعہ ہر گز نہیں کہا جا سکتا۔البتہ جوگی کے نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو یہ ایک دھاندلی تھی ، جس کے تحت اچانک اسے دارلقرار سے دار الخجالت میں دھکا دے دیا گیا تھا۔اوراس دھاندلی کی شانِ...

الف نون قسط 2 (حصہ دوم) ۔

2 آرا
الف نون قسط 2 کا بقیہ حصہ اگلا دن ٹکور کرنے ،  ایک دوسرے کوالزام دینے  اور لعن طعن کرنے میں گزرا ۔ اچھی خاصی منتیں کروانے کے بعد الف نے مزید ساتھ دینے کا سگنل دیا ۔ اور دونوں پھر  سکول جا پہنچے (لیکن راستہ بدل کر) ۔ وہاں پہنچ کر معلوم ہوا کہ مس "رے" کے چچا فوت ہو گئے ہیں  اس لیے وہ آج سکول نہیں آئی اور کل  بھی نہیں آئے گی ۔ الف نے تو بلا ٹل جانے پر شکر ادا کیا مگر نون ہمت ہارنے والوں میں سے نہ تھا ۔ اچانک اچھلتے ہوئے بولا:۔ " ایک ترکیب دماغ میں آئی ہے ۔"  الف...

الف نون قسط 2 (حصہ اول) ۔

5 آرا
الف نون نیکسٹ ایڈونچر یہ اس زمانے کی بات ہے جب کراچی سے بدھو لوٹ کے گھر کو آ چکے تھے ۔ چونکہ راوی کے قلم میں سیاہی نہ تھی اس لیے ستلج ، چناب کی مدد سے چین ہی چین لکھ رہا تھا ۔ کچھ تو سفر کی تھکان اور کچھ الف کا سد ابہار آلسی پن ، دن رات بستر پر ہی گزر رہے تھے ۔ مگر الف جھنجھلا کے سوچتا کہ سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے ۔ بندروں ، مینڈکوں سے اپنا شجرہ نسب ملانے والے تو بہت ہوئے مگر کسی کمبخت سائنسدان کو ہم آلسیوں کا خیال تک نہ آیا ۔ الم غلم مشینوں کی وہ بھرمار ہے کہ  دنیا "دی میٹرکس " کا سیٹ...

Monday, 1 April 2013

(نہایت) بے ادبی مشاعرہ

2 آرا
آج ٹی وی پر دیکھئےکل ٹی وی۔۔۔۔۔۔۔۔ عقل کے اندھے ناظرین کیلئے ، کل ٹی وی کی آزمائشی نشریات کا آغاز ہو چکا ہے۔ ملاحظہ فرمائیےایک منفرد ، بے باک ، اور خالصتاً بے ادبی مشاعرہ۔آپ نے کئی مشاعرے دیکھے ہونگے، لیکن یہ اپنی نوعیت کا انوکھا مشاعرہ ہےجو عالمِ بے ادبی میں تہلکہ مچا دے گا ۔ اس مشاعرہ کو آپ تک پہنچانے کیلئے ہمارے سر پہ احسان کیا ہےٹیلی مادہ نے۔۔۔۔۔۔ ٹیلی مادہ۔ موبائل صنعت میں زنانہ انقلاب۔ ٹیلی مادہ۔ جی ہاں ۔ وجودِ زن سے ہے ہر موبائل فون میں رِنگ انسان چاند پر مٹر گشت کر آیا لیکن ہمارے...

کرم فرما