Pak Urdu Installer

Sunday, 22 March 2015

محمد ﷺ کے غلاموں کا کفن میلا نہیں ہوتا

1 آرا
اپنے بزرگوں  کےمزار پر  دربار  بنانے اور مجاور  بن کے بیٹھنے  کی  ہمیں  اجازت نہیں،  الکھ نگری  میں جو ممتاز  مفتی صاحب نے اپنے پیر و مرشد  سائیں اللہ بخش صاحب  رحمتہ اللہ علیہ کے مزار  کا احوال  لکھا ہے  ، یہاں  بھی کچھ ایسا  ہی حال ہے۔ یہ ایک  نہایت عجیب و غریب  قصہ ہے  جس کے متاثرین  میں سے آخری نام خاکسار کا ہے ۔  اس پس منظر سے واضح ہو گیا  کہ  اپنے والد صاحب کی قبر  پر...

Saturday, 21 March 2015

بچھڑا کچھ اس ادا سے۔۔۔ ۔ (آخری قسط)۔

2 آرا
جمعرات 12جمادی الاول، بمطابق  13 مارچ  2014 کی سہ پہرتقریباً سوا چار بجے والد محترم  جناب سید ممتاز  حسین  بخاری  کو  ان کی والدہ محترمہ کے  پہلو میں واقع ان  کی آخری آرام گاہ میں اتارنے کا شرف  خاکسار (جوگی) کو  حاصل ہوا۔ اس کے بعد  روزانہ  صبح کی نماز کے  بعد   ان کی قبر پر  تلاوت  کرنا اور  پھول ڈالنا میرا معمول ہو گیا۔  تدفین کے  دوسرے دن صبح  جب تلاوت  اور  ختم سے فارغ ہو کر...

Monday, 9 March 2015

چلتے ہو تو لاہور کو چلیے (قسط پنجم)۔

0 آرا
انتظار گاہ میں بڑی سی "ایل سی ڈی" پر ٹیسٹ میچ دکھایا جا رہا تھا۔ اور کرکٹ کے نشئی  مکھیوں کی طرح آنکھیں لگائے بیٹھے تھے۔ مجھے کرکٹ سے تو ویسے بھی دلچسپی نہیں رہی کجا کہ ٹیسٹ میچ دیکھنا۔ارسل اور افی صاحب تک  بذریعہ ایس ایم ایس اطلاع پہنچائی ، جواباً افی صاحب کی کال آ گئی۔ انہوں نے مجھے خوش آمدید کہا اور پوچھا ارسل کی کوئی خیر خبر؟ میں نے بتایا کہ جناح ٹرمینل سے نکلتے وقت اس سے بات ہوئی تھی ، تب اس نے ساڑھے چھ کا لارا دتہ تھا۔ ازاں بعد  کوئی اتا پتا نہیں ۔یہاں ایک ابہام کا ازالہ ضروری...

کرم فرما