Pak Urdu Installer

Saturday, 30 May 2015

چلتے ہو تو لاہور کو چلیے (آخری قسط)۔

13 آرا
راستے میں ہماری زبانیں قینچی کی طرح چلتی رہیں. ارسل نےتیسری مرتبہ پھر مجھ سے پوچھا:۔ "یار چھوٹے بتا! میں تمہیں کیسا لگا۔" اورجواباً مجھے وہی تعریفی الفاظ دہرانے پڑے جو پہلے بھی کئی بار دہرا چکا تھا۔ افی صاحب نےگھڑی دیکھی اور بولے یار اس وقت وہ ٹی سٹال بند ہو چکا ہوگا، ورنہ تم دونوں کو وہاں کی زبردست چائے پلاتا۔ میں نےکہاجوچائے ہم نے مون مارکیٹ میں پی تھی بری تو وہ بھی نہیں تھی۔ مسکرا کے بولے:۔ یہ بہت......... قسم کی چائے ہوتی ہے، پیتے تو زندگی بھر اس کا مزہ نہ بھولتے۔" اس نادر  تشبیہہ پر ارسل...

Wednesday, 27 May 2015

چلتے ہو تو لاہور کو چلیے (قسط دہم)۔

0 آرا
اسی  سوچ  میں گم تھا  کہ  میں نے آپا  جی کی زمزم  سے دھلی  نگاہیں اپنے اندر اترتی ہوئی  پائیں۔    ان کو اپنی طرف دیکھتا پا کر میں  چونکا تو انہوں نے   بڑی شفقت اور پیار سے  مجھے اپنے قریب بلایا ۔  اور  میں بے خودی کے عالم  میں آپا  جی کی طرف کھنچا چلا گیا۔  ارسل ابھی تک ان کے قدموں  سے لپٹا بیٹھا تھا،  میں نے  اسے ہاتھ  لگا کے  اٹھنے کا  اشارہ دیا اور  خود  بانو آپا...

Monday, 25 May 2015

چلتے ہو تو لاہور کو چلیے (قسط نہم)۔

0 آرا
اور بات  آئی گئی ہو گئی ، کھانے کیلئے اٹھنے لگے  تو  افی صاحب کی آواز آئی  :۔ "اماں جی! یہ دو فنکار  آئے بیٹھے  ہیں ۔ ان سے ابھی  کچھ سنا جائے  یا کھانے کے بعد۔ ؟ اور  کچھ دیر کے تردد کے بعد  پہلے ان کو موقع دینے کا فیصلہ ہو گیا۔   اتنی دیر سے میں بھی کمرے میں  موجود تھا اور وہ میاں بیوی  بھی موجود تھے، مگر  واللہ  باللہ  ان کے گانا شروع کرنے سے پہلے  مجھے ان کی موجودگی کا احساس تک نہ ہوا  تھا۔  افی...

Thursday, 7 May 2015

چلتے ہو تو لاہور کو چلیے (قسط ہشتم)۔

1 آرا
بانو آپا   کے گرد پہلا حلقہ  خواتین  کا تھا، جن میں بانو  آپا کے دائیں طرف  سرخ شال میں لپٹی  معروف ڈریس ڈیزائنرمحترمہ عشرت  صاحبہ  زلفِ سیاہ (اپنے ہی )شانوں  پہ  پریشاں کیے ہوئے  بیٹھی تھیں، محاورتاً نہیں حقیقتاً  کالی ناگن جیسی یہ زلفیں دیکھ کر  مجھے اپنے  ماضی قریب کے  گھور سیاہ  بال یاد آگئے  جن میں اب بزرگی کی  سفید لہریں  دوڑتی  پھرتی ہیں۔عشرت صاحبہ  کی دوست  سمیرا صاحبہ کے علاوہ...

کرم فرما