Pak Urdu Installer

Monday, 31 December 2012

ماسٹر ٹوپی

1 آرا
چپٹی ناک، بڑی بڑی آنکھیں ، کالے کالے ہونٹ ،  پچکے گال ، بڑھتا ہوا پیٹ اور سب سے خاص بات بالوں سے فارغ  یعنی فارغ البال ۔ اس ٹنڈ نما تماشے کو شہر کے سبھی لوگ ماسٹر ٹوپی  کے نام سے جانتے ہیں ۔۔۔۔۔حالانکہ ان کا اصل نام نادرا میں بھی کہیں دکھائی نہیں دیتا ۔ ان کے آباو اجداد نے بھی بہت کوشش کی اور سخت محنت کے بعد ان موصوف کو ماسٹر  شوقی کا نام دیا گیا ، لیکن لوگ بے وفا ہیں  ، انہیں ماضی اور مستقبل سے کیا غرض ؟ وہ تو حال کے دیوانے ہیں ، اور حال کے قرائن یہی بتاتے ہیں...

Sunday, 30 December 2012

سچ تو یہ ہے

0 آرا
سچ تو یہ ہے قصور اپنا ہے چاند کو چھونے کی تمنا کی آسمان کو زمین پر مانگا پھول چاہا کہ پتھروں پہ کھلیں کانٹوں میں کی تلاش خوشبو کی آرزو کی کہ آگ ٹھنڈک دے برف میں ڈھونڈتے رہے گرمی خواب جو دیکھا  چاہا سچ ہو جائے اس کی ہم کو سزا تو ملنی تھی سچ تو یہ ہے  قصور اپنا ہے ...

Friday, 28 December 2012

جانے کس واسطے

0 آرا
جانے کس واسطے  جانے کس کی تلاش ان کی آنکھوں  میں تھی آرزو کے مسافر بھٹکتے رہے جتنے بھی وہ چلے  اتنے ہی بچھ گئے راہ میں فاصلے خواب منزل تھے اور منزلیں خواب تھیں  راستوں سے نکلتے رہے راستے جانے کس واسطے  آرزو کے مسافر بھٹکتے رہے ...

گڈ لکنگ الو دا پٹھا

1 آرا
لوگ اتراتے ہیں ۔  کچھ اپنے علم پر، کچھ اپنے حسب نسب پر  کہ پدرم سلطان بود ۔  اس کے علاوہ بھی بہت سی وجوہات لوگوں کے پاس ہوتی ہیں  اترانے کیلئے  ۔ لیکن جیسا کہ حضرت شاہ حسین ؒ نے فرمایا :۔ کوئی میری ، کوئی دولی ، شاہ حسین پھسڈی (کوئی اول، کوئی دوم، شاہ حسین ؒ سب سے آخری ) میں  توپھسڈیوں سے بھی پھسڈی ہوں ، کس علم پر میں اتراؤں؟   جبکہ میں ابھی تک خود اپنے آپ کو بھی نہیں جانتا ۔ حسب نسب پر اترانا اوروں کو مبارک ہو ، ہمیں تو اپنا آپ آزمانا ہے ۔ لوگ بہت حیران...

Wednesday, 26 December 2012

پوچھتے ہیں وہ کہ غالب کون ہے

2 آرا
پوچھتے ہیں وہ کہ غالب کون ہے تمام اردو بولنے والوں کو نجم الدولہ ، دبیر الملک ، نظام جنگ مرزا نوشہ اسد اللہ خان غالب کا یوم ِپیدائش مبارک ہو وقت کا کام ہے چلتے رہنا ، یہ کبھی نہیں رکتا چاہے گھڑی کے سیل نکال دیں ۔ جب سے اللہ نے اسے بنایا ہوگا یہ تب سے چل رہا ہے اور جب تک اللہ کا حکم ہے یہ چلتا رہے گا ۔ اتنا پرانا ہے پھر بھی اس کائنات میں یہی ایک چیز ہے جو نیا ہے ۔ گزرتا جاتا ہے اور موجودات کو پرانا کرتا جاتا ہے ، لیکن کچھ زندگیا ں ، کچھ لوگ ، کچھ کام ، کچھ تخلیقات اپنے آپ...

Tuesday, 25 December 2012

مرحوم کی یاد میں

2 آرا
پطرس بخاری صاحب اور مجھ میں اگراور کچھ مشترک مانا جائے یا نہ ، مگر ہم دونوں کا بخاری ہونا مجھ میں مزاح نگاری کےجراثیم پیدا کرنے کیلئے کافی تھا۔ وہ میرے پسندیدہ مزاح نگار بھی ہیں ، یہی بات ان کے مضمون "مرحوم کی یاد میں" کا پارٹ 2 لکھنے کا محرک بنی۔ اگر کسی نے داد میں ڈنڈی ماری تو خاکسار سے "برا" کوئی نہ ہوگا۔ ہمیں شروع دن سے ڈرائیوری سےنجانے کیوں نفرت رہی ہے(واضح رہے کہ نفرت ڈرائیوری سے ہے انسان سے نہیں )یہاں تک کہ گھر میں موجود ہوتے ہوئے بھی موٹرسائیکل تک چلانا سیکھنے کی کوشش نہیں...

Monday, 24 December 2012

گھم وے چرخیا گھم

0 آرا
گھم وے چرخیا گھم گُھم وے چرخےیا گُھمتیری کتن والی جیوےنلیاں وٹن والی جیوے گھوم اے چرخے گھوم  تجھے کاتنے والی (ہستی) کی خیر ہو نلیاں (دھاگے کا گولا) بٹنے والی (ہستی) کی خیر ہو یہ زمین بھی گول ہے ، چاند ، سورج بھی گول ہیں ، اس کے علاوہ تمام سیارے،  ستارے بھی گول ہیں، کہکشائیں بھی دائرے کی صورت ہیں چونکہ یہ ساری کائنات ایک محور کے گرد گھوم رہی ہے ، اس لیے حضرت شاہ حسین ؒ نے اسے چرخے سے تشبیہ دے کر ، داد دینے والے انداز میں فرمایا ہے کہ گھوم اے چرخے گھوم جو ذات واحد و...

کیوں

0 آرا
اسرار الحق مجاز آج شب جو چاند نے ہے روٹھنے کی ٹھان لی گردشوں میں ہیں ستارے بات ہم نے مان لی اندھیری سیاہ زندگی کو سوجھتی نہیں گلی کہ آج ہاتھ تھام لو، اک ہاتھ کی کمی کھلی کیوں کھوئے کھوئے چاند کے فراق میں ، تلاش میں ، اداس ہے دل کیوں اپنے آپ سے خفا خفا ، ذرا ذرا سا ناراض ہے دل یہ منزلیں بھی خود ہی طے کرے، یہ راستے بھی خود ہی طے کرے کیوں تو راستوں پہ سہم سہم ، سنبھل سنبھل کے چلتا ہےیہ دل زندگی سوالوں کے جواب ڈھونڈنے چلی جواب میں سوالوں کی ایک لمبی سی لڑی ملی سوال...

Sunday, 23 December 2012

نایاب نصیحتیں

2 آرا
نایاب نصیحتیں ٭اگر آپ پر کوئی مصیبت آجائے تو گھبرا جائیے، کیونکہ گھبرانے سے اس کا صحیح حل مل جاتا ہے۔ ٭سیدھے منہ بات نہ کرنے والوں کا منہ سیدھا کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے۔ اور وہ ہے چھینی ہتھوڑا۔ ٭آپ کو راستے میں کوئی اینٹ پڑی نظر آئے تو اس کے ساتھ دوسری اینٹ بھی رکھ دیں، کیونکہ پہلے والی اینٹ بھی تو آخر کسی نہ کسی نے رکھی ہوگی۔ ٭کسی کو نصیحت کرتے وقت یہ خیال رکھیں کہ نصیحت وہی اثر کرتی ہے جس میں منہ کے ساتھ ساتھ ہاتھوں کا بھی استعمال ہو۔ ٭خود کشی اکیلے نہ کیجئے بلکہ...

Sunday, 16 December 2012

مائے نی میں کنوں آکھاں

3 آرا
مائے نی میں کنوں آکھاں، درد وچھوڑے دا حال اے ماں !!  میں اپنے دردِ جدائی کا احوال کس سے کہوں انسان کی فطرت ہے کہ اسے جب کوئی درد یا تکلیف ہو تو وہ لاشعوری طور پر ماں کو ہی پکارتا ہے ۔ اس میں عمر کی کوئی قید نہیں ۔ بچہ ہو یا بڑا ، چاہے بوڑھا بھی ہو ، اس کے منہ غیر اختیاری طور پر "ہائے اماں" "اوئی ماں"  کے الفاظ ہی نکلتے ہیں  یہ الفاظ بھی اسی  انسانی  فطرت، اور نفسیات کے آئینہ دار ہیں  ،  درد جدائی سے صوفیا کرام روح کی اپنے مبدا سے جدائی کو کو قرار...

کرم فرما