Pak Urdu Installer

Friday, 11 January 2013

میرے کملی والے صلی اللہ علیہ وسلم کی شان ہی نرالی ہے

10 آرا
﷽ اگر آپ اسے کوئی دینی یا مذہبی تحریر سمجھ کر پڑھنے بیٹھے ہیں ، تو میں آپ کی غلط فہمی پہلے ہی دور کر دوں یہ کوئی مذہبی قسم کی تحریر نہیں ۔ میں اپنے پسندیدہ لوگوں کا تذکرہ اپنے الفاظ میں کرتا رہتا ہوں ، یہ تو آپ سب کو معلوم ہی ہے ، پس میرے دل میں خیال آیا کہ کیوں نہ اس ہستی پر کچھ لکھوں جو اس کائنات کی سب سے زیادہ پسندیدہ ترین ہستی ہیں۔ جن کی تعریف میں ہر وقت خالق ِ کائنات سے لیکر تمام مخلوقات ، اور جمادات ، اور تمام مظاہرِ قدرت ہمہ وقت رطب اللسان ہیں ۔جن کا اسم گرامی ہی "محمدﷺ...

Tuesday, 8 January 2013

تو شاہین ہے ، بسیرا کر۔۔۔۔۔۔

1 آرا
تو شاہین ہے ، بسیرا کر۔۔۔۔۔۔ ہمارے ملک میں بہت سی چیزوں کا رواج ہے اور بہت سی "چیزوں "کا راج ہے ۔ایک رواج   تو یہ ہے کہ جو شاعر نہیں ہیں  وہ بھی شاعری کرتے ہیں ۔یہاں اتنی چیونٹیاں نہیں ہیں  جتنے شاعر ہیں اور اوپر سے قیامت یہ کہ محبوب کو تشبیہات دیتے دیتے  جانور بنا دیتے ہیں ۔ مثلا ً تمہارے ناک طوطے جیسی ، تمہاری آواز کوئل جیسی ،  تمہاری چال مور جیسی وغیرہ وغیرہ۔ گویا اب محبوب کی تلاش میں چڑیا گھر کی سیر کرنی پڑے گی ۔۔۔ شاعر لوگ خود چاہے 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ...

Sunday, 6 January 2013

کوئی پرانی یاد

0 آرا
کوئی پرانی یاد کوئی پرانی یاد میرا رستہ روکے مجھ سے کہتی ہے  اتنی جلتی دھوپ میں یوں کب تک گھومو گے آؤ چل کے بیتے دنوں کی چھاؤں میں بیٹھیں اس لمحے کی بات کریں کہ جس میں کوئی پھول کھلا تھا اس لمحے کی بات کریں کہ جس میں کسی آواز کی چاندی کھنک اٹھی تھی اس لمحے کی بات کریں کہ جس میں کسی کی نظروں کے موتی برسے تھے کوئی پرانی یاد میرا رستہ روکے مجھ سے کہتی ہے  ...

کرم فرما