وہ اکثر مجھ سے کہتی تھی
وفا ہے ذات عورت کی
مگر جو مرد ہوتے ہیں
بہت بے درد ہوتے ہیں
کسی بھنورے کی صورت
گل کی خوشبو لوٹ لیتے ہیں
سنو!!!!
تم کو قسم میری
روایت کو توڑ دینا تم
نہ تنہا چھوڑ کے جانا
نہ ہی دل توڑ کے جانا
مگر پھر یوں ہوا
مجھے انجان رستے پر
اکیلا چھوڑ کر اس نے
میرا دل توڑ کر اس نے
محبت چھوڑ دی اس نے
وفاہے ذات عورت کی
روایت توڑ دی اس نے
یہ حضور کی ذاتی رائے ہے یا تجربہ بھی ہے لگتا تو ہے کہ کافی تجربہ ہے۔۔
جناب ویسے تجربہ تو کافی ہے آپ کا۔۔۔۔تحریر سے تو یہی گُمان ہوتا ہے۔۔
بہت خوب
بہت شکریہ احباب کی توجہ اور پذیرائی کا
شکریہ ملک صاحب
شکریہ زبیر بھائی
AP NY LIKHA BHT ACHA HY MGR TAALI DONU HATH SE BJHTI HY 1 SE NI