Pak Urdu Installer

Friday, 31 January 2014

یارانِ نکتہ داں (قسط ششم) زبیر حسین

3 آرا
میری  دوستوں  والی  تسبیح  کے   چھٹے   موتی کو زبیر حسین کہتے ہیں جبکہ  یہ خود کو زندگی  سمجھتے ہیں۔الامارات ائیر لائن میں انجینئر  ہیں  ۔ انٹر  نیٹ  پر  ایک ویب سائٹ "اردو  جواب " کے بانی  و منتظم  ِ اعلیٰ ہیں۔ان سے فون پر  صرف  ایک بار  ہی  بات ہوئی ہے ۔ اس لیے  ان کے  بارے  میں ذاتی طور پر تو فدوی  اندھیرے میں ہے  البتہ فکری طور پر  نہایت  اعتماد کے ساتھ کہہ...

Tuesday, 28 January 2014

پیکرانِ اخلاص

4 آرا
اللہ  تعالیٰ کی  شاہکار  تخلیق  انسان ہے ۔ شاہکار  اس لیے قرار دے رہا ہوں  کہ  یہ اللہ کی  واحد  مخلوق ہے جو جبر  و قدر  کا مرقع  ہے ۔یہ  واحد مخلوق ہے جس  میں اللہ نے  بیک  وقت  دل  اور دماغ  لگا دئیے  ہیں۔   دماغ  پر  عقل و خرد  کی  حکومت ہے ۔  اس کی وسعت  لامحدود ہے  مگر  جہاں  عقل کے پر  جل  جاتے ہیں وہاں سے دل کی سلطنت  شروع...

Friday, 24 January 2014

یارانِ نکتہ داں (قسط پنجم) افتخار افی صاحب

2 آرا
اب تک پچھلی تمام  اقساط میں جتنے  بھی دوستوں  کا تذکرہ آیا  وہ  مجھے دوست رکھتے ہیں  اور میں انہیں دوست  رکھتا ہوں ۔یعنی  معاملہ برابری  کے اصول  پر  قائم  ہے ۔ لیکن افتخار  صاحب  اس لحاظ سے  منفرد ہیں کہ اور  بے شمار  لوگوں  کی  طرح فدوی  بھی  انہیں بے  حد  عزیز اور  محبوب جانتا ہے قطع نظر  اس کے  کہ یہ ہم سب میں سے  کس کو  دوست  سمجھتے  ہیں...

Tuesday, 21 January 2014

رو میں ہے رخشِ عمر (فلیش بیک)۔

5 آرا
میری  یاداشت  اتنی  بھی کمزور  نہیں ، لیکن  اس کے باوجود مجھے یاد  نہیں کہ  مجھ سے  اس دنیا  میں بھیجنے  کا پوچھا گیا  تھا یا نہیں۔ بالفرض  اگر  پوچھا گیا تھا  تو یقیناً  میرا جواب  نفی میں تھا۔  پھر  بھی  میں اس دنیا  میں" یوسف  بقیمت  اول  خریدہ  "کی ایک  اور مثال  بنا   "قدر  سنگ سر راہ  رکھتا ہوں  "کا  راگ الاپ  رہا ہوں  تو  ظاہر...

Saturday, 18 January 2014

یارانِ نکتہ داں (قسط چہارم) ملک حبیب اللہ

8 آرا
پرانے زمانے  کے اصلی سیانے کہا کرتے تھے  کہ  نام  کا انسان  کی شخصیت پر  بہت اثر پڑتا ہے ۔ اس  لیے سوچ سمجھ کرایسے   نام رکھے جائیں جن  کے اعداد اور  اثرات  انسان کے غالب  عناصر  کی خصوصیات  سے  ملتے جلتے ہوں ۔ بے  شک شیکسپئر  نے کہا تھا کہ  "نام میں کیا رکھا  ہے۔" مگر  اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ شیکسپئر   کا  کہنا یونیورسل  ٹروتھ ہو گیا ۔  وہ  بھی تو انسان تھا اس  ...

Thursday, 16 January 2014

جاتے ہیں وہی جن کو سرکار ﷺ بلاتے ہیں

6 آرا
بھیڑ بکریوں  کا ایک ریوڑ  راستے میں روک لیا گیا۔  خلیفۃ  المسلمین  کی خاص ہدایت پر پورے  ریوڑ  کی تلاشی لی جا رہی  ہے ۔ ایک ایک بھیڑ  ایک ایک بکری  کو ٹٹول کے دیکھا جا رہا ہے ۔ اور  آخر  کار  ایک بھیڑ کی کھال میں سے  ایک  خستہ حال  ، نحیف  و  نزار  انسان برآمد ہو ہی گیا ۔  تلاش کا مقصد پورا ہوتے ہی  ریوڑ  سمیت چرواہوں کو جانے کی اجازت  دے  گئی ۔ البتہ  اس خستہ حال  سے...

Friday, 10 January 2014

یارانِ نکتہ داں (قسط سوم) مبین افضل قادری

1 آرا
مبین افضل قادری مرزا غالب ؔ کو تا زندگی یہی افسوس رہا کہ سچے موتیوں سے بھی زیادہ قیمتی  ان  کے کلام کا کوئی قدر دان نہیں ہے ۔  پھر  اللہ نے  منشی نبی بخش حقیرؔ  صاحب  سے ان کی  ملاقات کروائی ۔اور  منشی صاحب اپنی  سخن فہمی کی بدولت  غالب ؔ کے بہترین دوست ہو گئے ۔ غالبیات سے دلچسپی رکھنے والے جانتے ہیں کہ غالب منشی  صاحب کی دوستی کا کتنا دم بھرتے تھے ۔چھوٹے غالب ؔ کے  بھی  اب  فیس  بک پر  کافی  سارے دوست تھے...

کرم فرما