Pak Urdu Installer

Thursday, 28 March 2013

چچا ڈھکن (آخری قسط)۔

3 آرا
کہا جاتا ہےکہ انسان پر صحبت کا اثر ضرور ہوتا ہے۔ اگر اس کی نشست و برخاست اچھے لوگوں کے ساتھ ہوتی ہے تو وہ اقبالؒ کا مردِ مومن بن جاتا ہے ورنہ شفقت چیمہ بن جاتا ہے۔۔۔۔۔یہ بات سو فیصد سے بھی کچھ اوپر تک درست ہےجس سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ چچا ڈھکن گائے کی طرح سیدھے اور کبوتر کی طرح شریف انسان تھے۔ ان کے انگ انگ سے شرافت یوں ٹپکتی تھی کہ جیسے پھلوں سے رس ٹپکتا ہےمگر کچھ دنوں سے ان میں تبدیلیاں نظر آنے لگیں ۔ انہوں نے نہ صرف موالیوں کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا شروع کر دیا بلکہ ان کے اڈوں پر بھی آنے...

Monday, 25 March 2013

چچا ڈھکن قسط 3

3 آرا
چچا ڈھکن قسط 3 چچا ڈھکن جہاں ایک مستند اور معتبر پہلوان تھے، وہاں وہ ایک ناکام و نامراد شوہر بھی تھے۔ ان کی ازدواجی زندگی ہمیشہ اٹھک بیٹھک کا شکار رہی ۔ ان کی بیگم ان کیلئے مسلسل دردِ سر بنی رہیں ۔ وہ خود تو مست ملنگ قسم کے انسان تھےمگر وہ پرلے درجے کی خرانٹ تھیں ، بات بات پر انہیں روئی کی طرح دھنک کر رکھ دیتیں ۔ چچا سے ان کے چھ بلونگڑے پیدا ہوئےجن میں تین نر اور تین مادہ تھے۔ جب دوونں کے مابین لڑائی ہوتی تو بچوں کی پوری ٹیم ماں کی طرفدار بن جاتی جب کہ وہ اکھاڑے میں اکیلے کھڑے ہوئے نظر...

Thursday, 21 March 2013

چچا ڈھکن قسط 2

0 آرا
چچا ڈھکن قسط 2 چچا ڈھکن عجیب وغریب قسم  پہلوان تھے۔ڈنٹر پیلنے اور بیٹھک نکالنے میں ان کا دور دور تک کوئی ثانی نہیں تھا۔ وہ کھڑے  کھڑے ہزار پانچ سو بیٹھک نکال لیتے تھےاور ذرا بھی نہیں تھکتے تھے۔ انہیں ورزش کرنے کے سینکڑوں طریقے معلوم تھے۔ وہ درخت کے ساتھ بندر کی طرح الٹا لٹک جاتے اور اس وقت تک لٹکے رہتے جب تک کہ شاخ ٹوٹ کر انہیں نیچے نہیں گرا دیتی ۔ نزدیک و دور کوئی درخت نہ ہوتا تو گھر کی چوکھٹ کے ساتھ لٹک جاتے ۔ چونکہ پرلے درجے کے بھلکڑ تھےاس لیے اکثر نیچے اترنا بھول جاتے...

Tuesday, 12 March 2013

چچا ڈھکن (پہلی قسط)۔

4 آرا
چچا ڈھکن چچا چھکن کے کارنامے تو آپ کو یاد ہی ہونگے چھوٹا غالب لایا آپ کیلئے چچا ڈھکن کے کارنامے اللہ بخشے یا نہ بخشے، یہ اس کی مرضی ہےچچا ڈھکن ان گنت خوبیوں اور صفات کے مالک و مختار تھے۔ ایسا کونسا جوہر تھا جو کہ ان کے اندر موجود نہیں تھا ۔ خراد مشین  اور ٹیوب ویل وہ چلا لیتے تھے۔ رکشا ان سے پناہ مانگتا تھا۔ موٹر سائیکل کے وہ چیمپئن تھےحتیٰ کہ تانگہ اور اونٹ گاڑی بھی دوڑا لیتے تھے۔ ماہی گیری کے تو وہ ماہر تھے۔ بڑے بڑے ملاح اور مچھلی فروش ان سے مشورے لینے آتے تھے۔ دریا دل اتنے...

کرم فرما