Pak Urdu Installer

Saturday, 29 June 2013

ڈبویا مجھ کو ہونے نے (قسط دوازدہم) ۔

3 آرا
کچھ شاعری ذریعہ عزت نہیں  مجھے وقت  گزرتا رہا ۔  جوگی بڑھتا رہا۔  اب  آٹھویں  جماعت  میں  تھا ۔   درسِ  نظامی میں علم ِ فقہ  کی کتاب  "نور الایضاح"جہاں نئے مباحث  کا باعث  بنی    اور  گلستانِ  سعدی  نے  جوگی   کے  خلاق  ذہن کو  مہمیز  کر دیا۔وہیں اب  شعر  و شاعری سے دلچسپی  بھی بڑھ گئی ۔ کچھ  اساتذہ  جو ہمیشہ  حوصلہ افزائی فرماتے تھے  انہوں...

Friday, 21 June 2013

ڈبویا مجھ کو ہونے نے (قسط یازدہم )۔

4 آرا
رکتی ہے  میری طبع تو ہوتی ہے  رواں اور    پیٹ داس  کچھ  عرصہ  تو  عیش کرتے  رہے ، رفتہ رفتہ  سب کی سمجھ  میں آ گیا  کہ  یہ  ایک سوچی سمجھی  سکیم  کے تحت  ان کی روٹیوں کا غاصبانہ استحصال  ہے ۔ چند ایک  دل جلوں کو  تو اس کے  پیچھے  یہودی لابی  اور  امریکا  کا ہاتھ بھی نظر  آگیا ۔اور  اب  ہمارے ساتھ بیٹھ کھانے  کو کوئی  راضی نہ  ہوتا ۔ ایک...

Tuesday, 18 June 2013

ڈبویا مجھ کو ہونے نے (قسط دہم) ۔

4 آرا
بارے  میس  کے  کچھ بیاں ہو جائے    اب جب کہ میس  کا نام بیچ میں  ٹپک ہی پڑا ہے ۔ تو مناسب ہے  کہ بر سبیلِ تذکرہ میس اور  اس  کا  مینیو  بھی بتا دیا  جائے  ۔ تاکہ  کوئی یہ نہ  سمجھے کہ دوسرے   مدرسوں  کی طرح ہمارا بھی مانی  لسی پہ گزارا تھا ۔ میس  کا ہیڈ کک   صابر جسے  ہم سب  "اماں "  کہا کرتے  تھے۔اس  سے پہلے  وہ پاک فوج  میں کھانا  پکاتا تھا ۔ اپنے...

Monday, 10 June 2013

ڈبویا مجھ کو ہونے نے (قسط نہم) -

3 آرا
حق مغفرت کرے ، عجب آزاد  مرد تھا ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ  جناب  عبدالرشید  صاحب جیسا کہ  پہلے ذکر آ چکا ہے  کہ نابغہ روزگار شخصیت تھے ۔پرنسپل  آف   ایچی  سن لاہور کے عہدے  سے ریٹائرڈ ہوئے  تو  پیر صاحبان کے پر زور اصرار پر  حزب الرحمن اسلامی اکادمی میں وائس  پرنسپل کا عہدہ  سنبھال لیا ۔  بے حد باغ و بہار قسم کی شخصیت تھے ۔  ریاضیات  اور طبیعات  میں اپنے مقابل کسی کو کچھ نہ مانتے تھے ۔ اور یہ سچ بھی تھا ۔...

Saturday, 8 June 2013

ڈبویا مجھ کو ہونے نے (قسط ہشتم) -

8 آرا
کس نہ گفتہ ہمچو سعدےؒ اس سب مارا ماری کے درمیان کریما سعدیؒ اور انگلش  کے پیریڈ ہی گوشہ عافیت ہوتے  تھے ۔ انگلش میں باقی سب ہم جماعتوں کی تو اے بی سی سے بھی واقفیت پہلی بار ہوئی  اوران  کیلئے  یہ  نئی چیز تھی ۔ اس لیے "جز اویس اور کوئی نہ آیا بروئے کار " کے مصداق جوگی ہی ان  اندھوں کے درمیان کانا راجہ تھا۔ انگلش ریڈنگ ہو یا رائیٹنگ ، جوگی سب سے آگے۔۔۔۔۔ لیکن جلد ہی   یہ  معلوم ہوگیا کہ "انگریختہ"کے تمہی استاد نہیں ہو غالبؔ ، کہتے ہیں اسی کلاس...

سی پی سی (قسط 1) ۔

5 آرا
جمعہ کا  دن  ویسے  تو  ہمیشہ آیا کرتا  تھا ۔ مگر  گزشتہ  جمعہ  کا دن  جو آیا تو بہت  کچھ  ساتھ لایا۔  اور  جب گزرا  تو اتنی  یادوں کا ذخیرہ  سونپ کے گزرا  کہ  جی جانتا ہے۔ زیادہ  سسپنس  پھیلانا مناسب نہیں۔  سیدھی سی بات ہے  کہ   جون  کا  مہینہ  اور اس کی گرمی  ہمیشہ کی طرح عروج پر تھی ۔  جب  عین سہ پہر  کے وقت کچھ سر پھروں کے  جی میں سمایا...

Friday, 7 June 2013

ڈبویا مجھ کو ہونے نے (قسط ہفتم) ۔

4 آرا
سخیاں  زِ اموال  بر می خورند آپ  کے بعد  بھی  آپ کا فیض  آپ  کے صاحبزادگان  کے توسط سے جاری ہے ۔  1997  ء  میں  آپ کے سجادہ نشین  آنجہانی  حضرت  سید محمد نواز  شاہ قادری رحمۃ  اللہ علیہ  نے  فیض  اور تعلم کے اس سلسلہ  کو مزید  ترقی  دینے کیلئے  حزب الرحمن   اسلامی  اکادمی  کا  افتتاح کیا ۔  یہ اپنی  نوعیت کا واحد  ادارہ ہے ۔  جو اس...

Saturday, 1 June 2013

ڈبویا مجھ کو ہونے نے (قسط ششم ) ۔

3 آرا
حلقہ  رندانِ خاکسار بیا ماموں کی مہربانی کہ انہوں نے جوگی  کو اپنے پیر  و  مرشد  کے پاس قادر بخش شریف پہنچا دیا۔قادر بخش  شریف  میں  ایک  ولی کامل  اور   باکمال  بزرگ حضرت  سید محمد عبداللہ  شاہ قادری  رحمتہ اللہ  علیہ کا مزار ہے۔اگر  کسی  کا قول ہو کہ پیر  انِ باصفا  اور  مرشدانِ کاملان اب صرف ماضی  کی حکایات  میں رہ  گئے ہیں ۔ فی زمانہ  قحط  الرجال ہے تو  اسے...

کرم فرما